11 مارچ 2012 - 20:30

قاہرہ … مصرميں متعين امريکا کي سفيرقاہرہ جرمني منتقل ہوگئيں جہاں سے وہ اپنے ملک چلي جائينگي.

ابنا: مصر ميں جمعہ کي شام دارالحکومت قاہرہ ميں نماز جمعہ کے بعد امريکي سفارت خانے کي جانب بڑھنے والے دو الگ الگ گروپوں کے درميان جھڑپيں شروع ہوئيں. ان ميں ايک گروپ فوج کا حامي اور دوسرا انقلابي کارکنوں پر مشتمل تھا. فوج کے حامي گروپ نے امريکي سفارت خانے پر پتھراو? کيا اور مطالبہ کيا کہ غير ملکي امداد لے کر سياسي سرگرميوں ميں ملوث امريکيوں کيخلاف کارروائي کے بعد قاہرہ ميں تعينات امريکي خاتون سفير اين ڈبليو پيٹرسن کو بھي ناپسنديدہ شخصيت قرار دے کر ملک سے نکال ديا جائے.فوج کے حاميوں کا مظاہرہ ابھي جاري تھا کہ ايک سو کے قريب اپوزيشن کے کارکن بھي نعرے لگاتے امريکي سفارت خانے کے قريب پہنچ گئے. پھر ان دونوں گروپوں کے درميان بھي پتھراو? کا تبادلہ ہوا. پرتشدد جھڑپ کے بعد سيکيورٹي فورسز نے کچھ افراد کو حراست ميں بھي ليا ہے.جرمن نيوز ايجنسي کے مطابق پاکستان ميں متعين سابق سفير اور مصر ميں حاليہ سفير قاہرہ سے فرانکفرٹ پہنچ گئي ہيں جہاں سے وہ امريکا روانہ ہوجائينگي. ......./169